ہیلتھ کونسل کمیٹی کا اجلاس ، مریضوں کو سہولیات دینے کا فیصلہ

ہیلتھ کونسل کمیٹی کا اجلاس ، مریضوں کو سہولیات دینے کا فیصلہ

سمندری (نمائندہ دنیا)ہیلتھ کونسل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمندری عثمان سکندر سابق چیرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری چودھری محمد اسلم گجر ،چوہدری خالد محمود گل۔۔۔

راؤ عاقب رحیم،ڈاکٹر آصف صدیق سمیت کونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں سول ہسپتال سمندری میں آنے والے مریضوں کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت ہوئی اس پر کچھ فیصلے لئے گئے مریضوں کو ہر ممکن صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا اور ہسپتال انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریاں مزید مستعدی سے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی مزید برآں ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر اور مرمت کے کام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین سہولیات اور میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں