چنیوٹ:ریونیو واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنانیکی ہدایت

چنیوٹ:ریونیو واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنانیکی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے ریونیو افسروں کو آبیانہ ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر ، زرعی انکم ٹیکس ریکوری ، سٹیمپ ڈیوٹی انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ریونیو افسر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ریکوری کے اہداف کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جائیں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی فصلوں کو قرق کیا جائے تاکہ ریکوری کا حصول یقینی بنایا جا سکے ،ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے مزید کہا کہ ریونیو ریکوری کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور ریونیو کے حصول کیلئے افسر فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیو کی رہنمائی کریں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں