چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات ،ورکشاپس، بھٹوں کی چیکنگ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر چو دھری محمد انورنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف ٹیمیں اقدامات کر رہی ہیں اوراس سلسلہ میں موٹرورکشاپس ،ہوٹل ،ٹی سٹال،کمرشل وصنعتی اداروں سمیت بھٹہ خشت کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
روز نامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کی ہرگزاجات نہیں دی جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ورکشاپس ،کمرشل و صنعتی اداروں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان اور مقد مات درج کروائے جارہے ہیں ، جبکہ بچوں سے مزدوری جاری رکھنے کی صورت میں ان اداروں کے خلاف سخت قانونی کاررو ائی کرتے ہوئے ان کو سیل کردیا جائے گا۔