بنیادی مراکز صحت،رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن جاری

بنیادی مراکز صحت،رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی ہدایات پرضلع کے بنیادی مراکز صحت،رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن اور تزئین ومرمت وبحالی کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے ۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ نے بنیادی مرکز صحت چک226 ر ب کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ مرکز کی وسعت کا کام آخری مراحل میں ہے ۔انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کو باقی ماندہ کام میں تیزی لانے کی تاکید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں