جھنگ: انصاف کی فراہمی کیلئے چوکی مکھیانہ میں کھلی کچہری
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے چوکی مکھیانہ میں کھلی کچہری۔
سائلین نے فرداً فرداً اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جن کے فوری اور موثر حل کیلئے ڈی پی او نے پولیس افسروں کو احکامات جاری کئے ۔شہریوں نے کھلی کچہری میں پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا بھی اظہار کیا۔ ڈی پی او کی طرف سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرے کو فعال رکھا جائے ۔ منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔