ٹو بہ:لوڈ ٹرالیوں ایل ای ڈی لائٹس ، ریفلیکٹرز لگوانے کا حکم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ ٹریفک آفیسر کاشف منیر گل نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث کسی بھی ناگہانی حادثات سے بچنے کے لئے کیرج کمپنیز اور کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے۔
کہ کانٹا جات سے نکلنے والی گنے سے لوڈ شدہ ٹرالیوں پر ایل ای ڈی لائٹس اور ریفلیکٹرز ضرور لگائیں ، جبکہ ٹرالیوں پرمقرر کردہ وزن کے مطابق گنا لوڈ کروائیں ، نیزباڈی سے باہر گنا کی لوڈنگ ،اوورلوڈنگ سے گریز کریں،تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذ مہ داری ہے ، ہم کسی صورت غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کریں گے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔