عالمی براداری مسئلہ کشمیر،فلسطین حل کرائے :شاہد اقبال

عالمی براداری مسئلہ کشمیر،فلسطین حل کرائے :شاہد اقبال

کمالیہ(نمائندہ دنیا)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاہد اقبال گجر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ ہر مہذب معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس دن کا مقصد انسانی وقار، مساوات اور انصاف کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔

کشمیر اور فلسطین جیسے خطے عالمی ضمیر کیلئے سوالیہ نشان ہیں، جہاں دہائیوں سے بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مظلوم قوموں کے حق میں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، خاص طور پر کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے کردار پر تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زبانی دعوؤں کے بجائے عملی میدان میں مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔کشمیر فلسطین میں انسانی حقوق پامال ہو ر ہے طاقتور ممالک اپنے مفادات کی خاطر غریب ممالک کی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔عالمی براداری مسئلہ کشمیر،فلسطین حل کرائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں