نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت:خوشی جٹ
جکھڑ ( سٹی رپورٹر )سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ علاقہ کی نوجوان آبادی میں قابلیت اور صلاحیتوں کی کمی نہیں انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔
نوجوان ذہانت اور صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور انہوں نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ جو قوم ایٹم بنا سکتی ہے اس کیلئے کوئی چیز بنانا ناممکن نہیں۔ انتھک محنت اور لگن سے کوئی چیز ناممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی نوجوانوں نے ہر شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی 54 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے ۔ قدرت نے ہمارے نوجوانوں کو بڑی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انکی تخلیقی صلاحیتوں کو موثر استعمال میں لایا جائے ۔