فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، کئی من مضر صحت اشیا تلف

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، کئی من مضر صحت اشیا تلف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پرایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز طارق محمود گل کی سربراہی۔۔۔

میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے سمال اسٹیٹ، پیپلز کالونی اور غلام فرید نگر میں آپریشن کیااور3فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،2یونٹس بند، ایک کو بھاری جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں ایکسپائر، ناقص اشیاء تلف کرادیں۔500کلو مضرصحت چینی،210قینواہ کے بیج،55کلو زائد المعیاد، نان ٹریس ایبل اجزا اور بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ مچھلی تلف کردی گئی۔علاوہ ازیں 242کلو آٹا، 63 ڈبے بسکٹس، بھاری مقدار میں بناسپتی گھی اور ہلدی سمیت مشینیں ضبط کرلی گئیں۔سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کارروائی کی گئی جبکہ یونٹس میں صفائی کے انتہائی ناقص حالات، ذاتی حفظان صحت کے اصولوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔انتہائی گندہ سٹوریج ایریا، فضلات، جالوں اور مکڑیوں کی موجودگی پائی گئی جس پرایکشن لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں