گوجرہ :درجن بھر افراد کا ورکشاپ پر حملہ ،فا ئرنگ

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )درجن بھر افراد نے مقا می شہری کی ورکشاپ پر حملہ کردیا،اندھا دھند فا ئرنگ ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ نیو پلا ڑ بیس لا ئن کا رہائشی مقا می صحا فی عمرا ن عرف ڈی سی اپنے بھائی کے ہمراہ اپنی فرنیچر ورکشاپ پر موجو دد تھا۔۔۔
کہ محلہ کے محمد نوید ، محمد عمرا ن کبا ڑیہ وغیرہ درجن بھر افراد نے اسکی ورکشا پ پر حملہ کر دیا اور ورکشا پ کو پتھراؤ کرکے نقصا ن پہنچا یا ، ملزما ن اندھا دھند فائرنگ بھی کرتے رہے تاہم محمد عمرا ن معجزا نہ طور پر محفوظ رہا، اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس موقع پر پہنچ گئی ،ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آ غاز کر دیا ہے ۔