اے سی صدر کابنیادی مرکز صحت چک209 ر۔ب کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ نے بنیادی مرکز صحت چک209 ر۔ب کا دورہ کیا اور انتظامی وطبی انتظامات چیک کئے ۔
انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات اورادویات کی دستیابی کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے مریضوں سے سنٹر کی کارکردگی بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں کو تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ مراکز کی انسپکشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، انہوں نے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت کی ری ویمپنگ کا بھی پلان ترتیب دیا جارہاہے ۔