اسرائیلی حکمرانوں کے توسیع پسندانہ عزائم آشکار ہو چکے :شہباز گجر

 اسرائیلی حکمرانوں کے توسیع پسندانہ عزائم آشکار ہو چکے :شہباز گجر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہبازاحمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسرائیلی حکمرانوں کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنا۔۔۔

 اوراس پر عملدرآمد کے اعلانات و امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے گریٹر امریکہ کے اعلانات سے بین الاقوامی سامراج کے توسیع پسندانہ عزائم مکمل طور پر آشکار ہو گئے ، جس سے عالمی امن کو شدید دھچکا لگے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان و تیسری دنیا کے ممالک میں سیاسی انتشار میں مزید شدت پیدا کر نے کی کوشش کی جا ئے گی، مسلم حکمرانوں کا ضمیر اب تو جاگ جا نا چا ہئے ، فی الفور مسلم ممالک و تیسری دنیا کے ممالک کی سربراہی کانفرنس بلاکر مذکورہ بالا سامراجی منصوبوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، ورنہ تمام مسلم ممالک و تیسری دنیا کے ممالک کی جغرافیائی حدود کو مستقل قریب میں تبدیلی کا صدمہ سہنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں