ٹھیکریوالا:منشیات فروش گرفتار،40لٹر شراب برآمد

ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا ) ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا محمد نواز بھٹی کی زیر نگرانی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔۔۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران علی نے اہلکاروں کے ہمراہ دوران گشت 68 موڑ کے قریب سے چک 67 ج۔ب سدھار کے رہائشی غلام عباس سے دوران تلاشی 40 لٹر شراب برآمد کر لی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔