چناب نگر :پولیس کی کارروائیاں،2 منشیات فروش گرفتار

چناب نگر(نامہ نگار )سرکل چناب نگر پولیس نے مختلف علاقوں سے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، چرس اور شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں منشیات فروشوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں ،ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاعات پر مختلف میں ریڈ کر کے دو منشیات فروش ملزمان کو دھر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1260 گرام چرس اور شرا ب برآمد ہوئی ، دونوں کیخلاف تھانہ میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔