دشمنی پر مخالفین نے گھرمیں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ دشمنی پر مخالفین نے گھرمیں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 146 چک میں چوری کے معاملے پر چلنے والی دشمنی کے باعث مسلح ملزمان نے غلام رسول کے گھرپر دھاوا بول دیا، ملزم سلیمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا اور موقع سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔