پابندی کے باوجود مرغوں کی لڑائی کروانے پر3افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود مرغوں کی لڑائی کروانے والے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ 61 ج ب میں ملزم ابرار اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔