وین میں سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسافر وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والا ڈرائیور پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقہ میں سول ڈیفنس ٹیم نے مسافر وین کو روکا جس کی جانچ پڑتال کے دوران عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر غیر معیاری حالت میں نصب پایا گیا، پولیس نے وین ڈرائیور وقاص کو گرفتار کرلیا۔