مرکزی انجمن تاجران شورکوٹ کی مختلف مارکیٹوں کی باڈی مکمل

 مرکزی انجمن تاجران شورکوٹ کی مختلف مارکیٹوں کی باڈی مکمل

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران شورکوٹ شہر کی مختلف مارکیٹوں کی باڈی مکمل، عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران شورکوٹ کی پتن روڈ،کینٹ روڈ،عثمانیہ بازار اورشاہد شہید روڈ پر کریانہ ایسوسی ایشن،موبائل ایسوسی ایشن،پیسٹی سائیڈ ایسوسی ایشن کی باڈی مکمل ہو گئی جس کے بعد عہدیداروں کی کینٹ روڈ پرواقع مقامی ریسٹورنت میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست محمد تنویر سلیمی نے عہدیداروں سے حلف لیا ،چودھری عتیق الرحمن کو مشاورتی کونسل کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد یوسف جھنگوی نے کہا کہ ہماری دو سال کی باڈی مکمل ہو گئی ، اب ہم انجمن تاجران کے مسائل حل کروانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔انہوں نے اپنے مد مقابل امیدوار غلام شبیر طاہر سے کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ مکمل اتحاد کریں ۔ تقریب میں انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد آصف، اشرف قادری،رانا سجاد عاصم نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں