پیرمحل :ٹریفک حادثہ میں کار تباہ،رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

پیرمحل :ٹریفک حادثہ میں کار تباہ،رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

پیرمحل (نمائندہ دنیا )تیز رفتار کارسڑک کنارے کھڑے گیس سلنڈروں سے لوڈ رکشے سے جا ٹکرائی،آگ لگنے سے کار جل کر تباہ، رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ،متاثرہ کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدہو گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق درکھانہ روڈ پر گیس سلنڈروں سے لوڈ ررکشہ کو ڈرائیور ریاض نے سڑک کنارے کھڑا کر دیا اور خود گلوز پہن رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار کار رکشہ سے آٹکرائی ، کار کو آگ لگنے سے کار جل کر خاکستر ہوگئی حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور ریاض شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نامعلوم کار ڈرائیور ٹکر کے بعد موقع فرار ہو گیا، ریسکیو 1122نے گاڑی کو لگی آگ بجھانے کی کوشش کی مگر گاڑی جل کر تباہ ہوگئی ،موقع پر پہنچنے والی پولیس بھی گاڑی کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی، شہریوں نے کولنگ کے بعد گاڑی سے دوران تلاشی منشیات برآمد کرکے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے منشیات قبضہ میں لے کر فرار کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں