انسداد تجاوزات مہم کو بھرپور قوت سے جاری رکھنے کا حکم

 انسداد تجاوزات مہم کو بھرپور قوت سے جاری رکھنے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ضلع بھر میں انسداد تجاوزات مہم کو بھرپور قانونی قوت سے جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ تجاوزات کے صفایا کے ساتھ پارکنگ کا نظام بھی بہتر کیا جائے ۔

انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی فورس واضح نظر آنی چاہیے ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ تحصیلوں میں ریڑھی بازاروں کو بڑھائیں اور بازاروں وسٹرک کناروں موجود ریڑھیاں ریڑھی بازار میں ہی لگنی چاہیں۔انہوں نے غلہ و سبزی منڈیوں میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آٹھ بازاروں کو خوبصورت بنانا ہے جس کے لئے ایک ہی طرز کے ڈیزائن بنائیں اور تاجروں سے بھی ڈیزائن شیئر کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں