سیکرٹری بلدیات کامختلف منصوبوں کے جائزہ کیلئے جڑانوالہ کا دورہ

سیکرٹری بلدیات کامختلف منصوبوں کے جائزہ کیلئے جڑانوالہ کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سیکرٹری بلدیات پنجاب میاں شکیل نے پی سی پی ورلڈ بینک کی پیشرفت کے حوالے سے جڑانوالہ کا دورہ کیا ،ان کے ساتھ کیپٹن ندیم ناصر ڈی سی فیصل آباد، رانا صفدر شبیر، اے سی/ایڈمنسٹریٹر ایم سی جڑانوالہ بھی تھے ۔

 ایم سی جڑانوالہ میں پی سی پی کے جاری ذیلی منصوبوں بشمول ایک جامع سیوریج سکیم، ایس ڈبلیو مشینری، پارکنگ شیڈ، اور سڑکوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایم سی جڑانوالہ میں ان منصوبوں کی فنڈنگ کیلئے 3500 ملین روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ۔ ان منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل ایم سی جڑانوالہ کے میونسپل سروس ڈیلیوری کے منظر نامے میں انقلاب برپا کرے گی اور شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گی۔ بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صفدر شبیر نے بتایا کہ شہریوں کے دیرینہ مسئلہ سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب 47 کروڑ کی گرانٹ سے سیوریج سکیم چند روز میں شروع کر دی جائیگی۔ جس سے نکاسی آب کا نظام بہتر ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں صوبائی سیکرٹری بلدیات پنجاب میاں شکیل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا شہر کے تمام پارکس کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے مختل منصوبوں کی منظوری دی جس سے جڑانوالہ شہر خوبصورتی میں اضافہ کاباعث بنے گا، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور ورلڈ بینک عملہ کے انجینئر، ٹھیکیدار بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں