انڈوں سے لوڈ گاڑی 5 روز سے پراسرار طور پر غائب

کمالیہ(نمائندہ خصوصی ) 20 لاکھ روپے کی انڈوں سے لوڈ گاڑی پر اسرار طور پر غائب ہو گئی۔5دن گزرنے کے ۔
باوجود گاڑی اور عملے کا سراغ نہ مل سکا متاثرہ شخص کا اعلیٰ حکام سے بازیابی کا مطالبہ۔ کمالیہ ذیشان کالونی کے رہائشی زاہد خان نے رجانہ روڈ پر گڈز ٹرانسپورٹ کا اڈہ بنا رکھا ہے جس پر سے 20 لاکھ روپے مالیت کے انڈوں سے لوڈ گاڑی کمالیہ سے روانہ ہوئی اس دوران مقررہ جگہ پر گاڑی نہ پہنچی رابطہ کرنے پر عملہ کے نمبر بھی بند پائے گئے متاثرہ شخص زاہد خا ن نے تھانہ سٹی کما لیہ میں تحریری درخواست جمع کروا دی ہے ۔