ٹو بہ ٹیک سنگھ میں میونسپل کمیٹی کا آپریشن، ناجائز تجاوزات مسمار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ علی سمیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انور بیگ سیال کی نگرانی میں پختہ ناجائز تجاوزات کو مسمار کرنے کا عمل جاری۔۔۔
عارضی تجاوزات کو بھی ہٹایا جا رہا ہے ، عوامی سہولیات کی بحالی اور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی بالادستی اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،ٹوبہ میں جاری اس آپریشن کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔