فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ ،1200کلو مضر صحت گوشت تلف

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ ،1200کلو مضر صحت گوشت تلف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میٹ گودام پر چھاپہ مارا اور1200 کلو مضر صحت گوشت تلف اور مقدمہ درج کرادیا۔وزن کانٹا،چھریاں اور دیگر اجزا ضبط کرلی گئیں۔بدبودار گوشت کو گندے فریزر میں سٹور کیا گیا تھااورحشرات کی بھرمار،صفائی کے ناقص انتظامات میں گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز طارق محمود گل نے بتایا کہ سٹوریج ٹینک کی ناقص صورتحال،ملازمین کی ذاتی صفائی صفر پائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ویٹرنری سپیشلسٹ نے تفصیلی معائنے کے بعد گوشت کو انسانی استعمال کیلئے مضر قرار دیا۔مضر صحت گوشت ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں سپلائی کیا جانا تھاجسے ناکام بنادیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں