چیف منسٹر ہونہار سکالرشپ ،جڑانوالہ کے طلبا میں چیک تقسیم
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف منسٹر ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈکے طالب علموں کو چیک فراہم کردیئے گئے ۔
پرنسپل ادارہ پروفیسر خالد حسن اور فوکل پرسن نے تقسیم کئے ۔ہیڈ آف سائیکالوجسٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید عمران زیدی،ناہید اختر لیکچرار ودیگر بھی موجود تھے ۔پرنسپل نے کہا کہ کالج کے سو فیصد طالب علموں کو سکالرشپ کے چیک دے دیئے گئے ۔طالب علموں نے تعلیم جاری رکھنے کے لئے سکالرشپ چیکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ اداکیا۔