ن لیگ نے ہر دور میں ترقی کا پہیہ چلایا :شاہد اقبال گجر

کمالیہ (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری شاہد اقبال گجرنے کہا ہے۔
کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنے ہر دور اقتدارمیں ملک کی ترقی کا پہیہ چلا یا ،عوام کو سہولیات فراہم کیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے غیر ملکی قرضوں کے خاتمہ کی راہ ہموار کی، دہشت گردی و لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو ہماری قیادت نے سنبھالا دیتے ہوئے ڈوبی معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ،یہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا وہ کارنامہ ہے جس کا مخالفین بھی برملا اعتراف کرتے ہیں۔