کمالیہ :محکمہ زراعت کی جعلسازوں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ زراعت پنجاب کی ٹاسک فورس نے جعلی زرعی ادویات بنانے اور مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
تفصیلات کے مطابقمحکمہ زراعت پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ٹوبہ محمد اصغر شاہد اور زراعت آفیسر عبد الرحمن نے بغیر ڈیلرشپس، زائد المیعاد غیر قانونی اور زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی ،اس دوران 1لاکھ 4ہزار880 روپے سے زائد مالیتی 9.600 لٹر اور 7 کلو غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کر دیں، ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔