جکھڑ :سابق ایم پی اے پیر حسین رضا کا انتقال ،آبائی قبرستان میں سپردخاک

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سابق ایم پی اے پیر سید حسین رضا شاہ انتقال کر گئے ۔ تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ (مرحوم) کے صاحبزادے۔
، ایم پی اے سونیا علی رضا شاہ کے بھائی سابق ایم پی اے پیر سید حسین رضا شاہ وفات پا گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ناصر نگر میں ادا کر دی گئی جس میں سیاسی، سماجی ، علمی ، ادبی ، صحافتی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو بعدازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔