ٹوبہ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، 4 من مضر صحت گوشت برآمد

 ٹوبہ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، 4 من مضر صحت گوشت برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوراک میں جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔

 ،مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 4 من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر (آپریشنز)فیصل آباد ڈویژن طارق محمود گل نے گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مشتاق کے ساتھ گرینڈ آپریشن کی قیادت کی، اس دوران مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 4 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔ غلہ منڈی گوجرہ میں نمک یونٹ کی لیب رپورٹ فیل ہونے پر 1534 کلو غیر معیاری نمک موقع پر ہی تلف کر کے ایف آئی آر درج کروائی گئی ،جھنگ روڈ پر واقع ایک سویاں پروڈکشن یونٹ پر قوانین کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیائکے استعمال پر پروڈکشن اصلاح تک یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں