کمشنر فیصل آباد کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار،خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کمشنر فیصل آباد مریم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں ستھرا پنجاب، صحت، تعلیم، ریونیو اور عوامی سہولیات کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے شفافیت اور مانیٹرنگ کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو اہداف کی تکمیل کی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اہداف پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوگا۔بعدازں کمشنر فیصل آبادمریم خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ،جہاں انہوں نے مریضوں سے فری طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔دریں اثناء انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدآمد بارے دورہ کیا ۔کمشنر فیصل آباد نے لوگوں کے گھروں میں جا کر صفائی ستھرائی و دیگر حکومتی سہولیات بارے دریافت کیا۔