ڈی سی چنیوٹ کی زیر صدارت ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ چنیوٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایم او /اے سی یو ٹی مہروز خالد، سی او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی اوز، ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز نے شرکت کی،اجلاس میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ چنیوٹ کی ماہ نومبر و دسمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،ڈی ایم او، سی او ایجوکیشن نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کا کہنا تھا کہ تمام افسران، مانیٹرنگ آفیسرز ٹھیک رپورٹنگ کریں،غلط پر جوابدہ ہونا ہوگا،اے ای اوز سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں، سکولوں میں اساتذہ و طلباء کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں،کوالٹی آف ایجوکیشن اور کوالٹی آف مانیٹرنگ پر توجہ دی جائے ، ٹیچرز طلباء کی بہتری کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں پورے حقائق اور اعتماد کے ساتھ وزٹ کریں آپکی رپورٹ پر بھرپور ایکشن لیا جائے گا،جو بہتر پرفارم کرے گا اسے شاباش اور جو کام نہیں کرے گا کارروائی ہو گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بہتری و بحالی کے حوالے سے تمام افسران، اساتذہ کرام اپنا کردار ادا کریں۔