بلڈ سکریننگ کا مقصد بیماریوں کی بر وقت تشخیص ہے :ڈاکٹر رؤف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی ملازمین کے بلڈ سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج یقینی بنانا ہے ۔
یونیورسٹی ہاسٹل کے ملازمین کا صحت مند اور بیماریوں سے پاک ہونا بچوں کے محفوظ ماحول کے لیے ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے نیو کیمپس ہیلتھ سنٹر میں ہاسٹل ملازمین کے سیکرینگ ٹیسٹ کے کیمپ کے دورے پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند ملازمین ہی طلبہ کو محفوظ اور مثالی ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ کیمپ کا انعقاد ہارٹ سیورز فاؤنڈیشن فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور وارڈن ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر زاہرہ بتول کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔