کمشنر کا گھنٹہ گھر چوک اور ملحقہ بازاروں کا پیدل دورہ

کمشنر کا گھنٹہ گھر چوک اور ملحقہ بازاروں کا پیدل دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مریم خان نے کچہری بازار چوک سے گھنٹہ گھر چوک اور ملحقہ بازاروں کا پیدل مارچ اور واپسی پرچوک گھنٹہ گھر سے الیکٹرک کارٹ میں بیٹھ کر کچہری بازار تک سفر کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصربھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری،ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس،سی ٹی او فرحان اسلم ودیگر افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے افسروں کے ہمراہ گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کا راؤنڈ لگایااور حکم دیا کہ کوئی سرکاری وہیکل بازاروں کے اندر نہیں آئے گی اور افسر پیدل چل کر یا ای کارٹ میں بیٹھ کر ہی وزٹ کریں گے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں