درجنوں افراد انشورنس کلیم کی رقوم وصولی کے منتظر

 درجنوں افراد انشورنس کلیم کی رقوم وصولی کے منتظر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ ڈاک کی روایتی غفلت کے باعث وفاقی محتسب کے نوٹس کے باوجود پوسٹل لائف انشورنس کے کلیم کی رقوم ادا نہ ہوسکیں۔۔

درجنوں افراد رقوم ملنے کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک کے ذیلی ادارے پوسٹل لائف انشورنس کو کمپنی طرز پر منتقل کرنے کے بعد انشورنس کروانے والوں کے ورثا اور انشورنس پالیسی میچور ہونے والوں کی مشکلات شروع ہوئیں جو تاحال حل نہیں ہوسکیں، اس معاملے پر کئی بار وفاقی محتسب نے نوٹس بھی لیا لیکن اس کے باوجود تاحال فیصل آباد میں ہی درجنوں درخواستیں زیر التوا ہیں اور پالیسی کی رقوم کا اجرا نہیں ہوسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں