جڑانوالہ:ڈاکو ؤں نے گھر لوٹ لیا

جڑانوالہ ،ستیانہ (نمائندگان دنیا )ڈاکو ؤں نے گھر سے ساڑھے 5لاکھ روپے نقدی ،طلائی زیورات سمیت دیگر سامان لوٹ لیا، واقعہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ ستیانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 38 گ ب میں رات
ڈیڑھ بجے کے قریب تین مسلح ملزمان مقامی رہائشی مظہر بھٹی کے گھر گھس گئے اور اہلخانہ کو دھمکی دے کر ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات،ساڑھے پانچ لاکھ نقدی اور ایک عدد موٹر سائیکل لے کرفرار ہو گئے ،واردات کے بعد ملزمان چار بجے کے قریب فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ستیانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔