بانی پی ٹی آئی کی خواہشات پوری نہیں ہونگی :میاں عرفان

 بانی پی ٹی آئی کی خواہشات پوری نہیں ہونگی :میاں عرفان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہشات پوری ہوں گی۔۔

نہ کوئی کارڈ چلے گا، صرف شناختی کارڈچلے گا،نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ امریکہ چلانے کیلئے منتخب ہوئے ہیں کسی پاکستانی مجرم کوچھڑانے کیلئے نہیں۔ 9مئی اور26نومبرکوکسی طرح نظرانداز کیاجاسکتاہے نہ ان پرجوڈیشل کمیشن بن سکتاہے کیونکہ کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں، بعض ملزموں کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو چکیں ۔ پارٹی کارکنوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے میاں عرفان منان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کئے کی سزاکے بغیرباہرآناچاہتے ہیں جبکہ اُن کے اپنے ساتھی اُنہیں جیل میں ہی دیکھناچاہتے ہیں ،مذاکرات غیرمشروط ہوتے ہیں، اُنہیں عدلیہ پراعتمادہے توفیصلوں کاانتظارکریں۔پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے ابھی تک دنیا سے جانے والے افرادسمیت لاپتہ افرادکی لسٹ نہیں دی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سب جھوٹ بولتے ہیں ، یہ صرف الزام پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے عوام کے ساتھ جووعدے اوردعوے کئے سب پریوٹرنز لئے ، عوام موازنہ کریں کیا ایسی کوئی جماعت اقتدارکے قابل ہوسکتی ہے ؟۔وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقتدار میں آنے کے فوری بعد مہنگائی میں عوامی مشکلات کم کرکے ثابت کیاکہ وہ منحرف ہونے والے نہیں کام کرنے والے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں