چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ ،تجاوزات کیخلاف آپریشن کا جائزہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کا صبح سویرے شہر کا دورہ ،مختلف علاقوں بازاروں میں صفائی کی صورتحال اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔۔
ایڈمنسٹریٹر طلحہ سعید، سی او ایم سی مظفر بیگ و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ، مختلف پارکس کا بھی دورہ کیا ،ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضاکارانہ طورپر تجاوزات کو ختم کرنیکی ہدایت کی، انہوں نے اپنی نگرانی میں تجاوزات کو ختم کروایا ،مسلسل خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے اور 2 دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام علاقوں میں صفائی آپریشن کو بھی تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے اور بازاروں گلیوں سے عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیٹلائٹ ٹاؤن جینٹس و لیڈیز پارک، لاہوری گیٹ پارک کا بھی دورہ کیا ،پارکوں کی بہتری و بحالی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ،سی او ایم سی کو لاہوری گیٹ پارک سمیت دیگر پارکوں میں شہریوں کیلئے سہولیات فراہم کرنیکی ہدایات جاری کیں ،پارکوں میں شہریوں کیلئے پینے کے پانی ، بیٹھنے کے انتظامات و لائٹس کی فوری بحالی کے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈھول سکندر محلہ گڑھا کی پارکنگ کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔