سپیکر پنجاب اسمبلی کی پیرمحل آمد مخدوم حسین کے ورثاء سے تعزیت

پیرمحل (نمائندہ دنیا )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی پیرمحل آمد، سابق ایم پی اے مخدوم سید حسین رضا کی وفات پر ورثاء سے اظہار تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سابق ایم پی اے مخدوم حسین رضا کی ٹریفک حادثہ میں المناک وفات پرگزشتہ روز ناصر نگر تحصیل پیرمحل جا کر ایم پی اے مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علاقے کی اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی موجود تھیں، اس موقع پر تھانہ اروتی پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔