گوجرہ میں آج 2بڑے جلوس ،سکیورٹی کے سخت اقدامات

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں آج 10محرم الحرام کے سلسلہ میں 2 ذوالجناح اور تعزیے کے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔۔۔
امام بارگاہ حیدریہ سے مرکزی جلوس اورامام بارگاہ حیدر کرار رسول نگر سے جلوس برآمد ہو نگے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہو ئے چوک ملکانوالہ میں اکٹھے ہو نگے ، جہاں عزادار زنجیر زنی کر یں گے اور ذاکر اہلیبت واقعہ کر بلا پر مفصل روشنی ڈالیں گے ۔بعدازاں جلوس اپنے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہو ئے واپس اپنی اپنی امام بارگاہوں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو جائیں گے ۔اس حوالے سے پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کے دستے جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہیں گے ۔