یومِ آزادی ،چہلم حضرت امام حسینؓ کے انتظامات کا جائزہ

 یومِ آزادی ،چہلم حضرت امام حسینؓ کے انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مریم خان کی زیر صدارت ڈویژن میں بیوٹیفکیشن، یومِ آزادی اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی جبکہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔اجلاس میں تمام اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان، یومِ آزادی کی تقریبات اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں جاری تیاریوں، تقریبات کے شیڈول اور اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ کمشنر مریم خان نے ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن اور یومِ آزادی کے پروگرامز کو مؤثر اور شاندار انداز میں منعقد کیا جائے تاکہ شہری جشنِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منائیں۔انہوں نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے دوران امن و امان، سکیورٹی انتظامات اور عزاداران کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ میں خود جا کر انتظامات کا جائزہ لیں اور تمام ہدایات پربروقت عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں