وطن کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے اتحاد ضروری :جمعیت اہلحدیث
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آزادی کی قدر وہی جانتا ہے جس نے غلامی کی زندگی بسر کی ہو یا قید کا سامنا کیا ہو۔ اللہ رب العزت کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد وطن پاکستان کی صورت میں عطا کیا۔
یہ بات امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل فیصل آباد قاری محمد ارشد، ناظم افتخار احمد فراز، خالد محمود اعظم آبادی، رانا کلیم اللہ، مولانا محمد امین، مولانا حبیب الرحمٰن ساجد، مولانا عبدالغفار ماجد، قاری ہاشم رحیم، مولانا امتیاز احمد، مولانا محمد سلیم ساجد، محمد خاور رندھاوا و دیگر نے جامع مسجد ابو ہریرہ اہلحدیث ارفع کریم نگر، چک نمبر 04 رام دیوالی سرگودھا روڈ میں استحکامِ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔علما نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں قیامِ پاکستان کے وقت بے مثال کردار ادا کیا۔ وطن کو انتہاپسندی اور دہشتگردی سے بچانے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاک فوج اور دفاعِ وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔