جڑانوالہ کے ترقیاتی فنڈز 4 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

 جڑانوالہ کے ترقیاتی فنڈز 4 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی منظوری سے جڑانوالہ کے ترقیاتی فنڈز 4 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ، سیوریج لائن بچھانے کا آغازلکڑ منڈی چوک سے فیصل آباد روڈ کی جانب سیوریج لائن بچھانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری کی خصوصی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جڑانوالہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص رقم ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے سے زائد کر دی ہے ۔اس موقع پر وزیرِ مملکت طلال بدر چودھری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جڑانوالہ کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 4 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے ، جس سے جدید خطوط پر سیوریج، ڈرینج، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔واضح رہے کہ پورے شہر میں سیوریج لائن بچھانے کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہے ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، تاہم مین سیوریج لائن کی تکمیل کے بعد اہالیانِ جڑانوالہ کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے ۔ جھمرہ روڈ، لکڑ منڈی اور دیگر علاقوں میں کام تیزی سے جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں