گلوبل فلوٹیلا پر حملہ کھلی دہشت گردی ، مولانا شبیر احمد عثمانی

گلوبل فلوٹیلا پر حملہ کھلی دہشت گردی ، مولانا شبیر احمد عثمانی

چناب نگر (نامہ نگار )مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت و ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور امدادی قافلے کے شرکا کی گرفتاری کھلی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 اہلِ غزہ کو امداد پہنچانے والے افراد انسانیت کی خدمت کر رہے تھے ، مگر اسرائیلی فورسز نے طاقت کے زور پر انہیں روکا اور گرفتار کیا، جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک طرف امن کے دعوے کرتا ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل کی پشت پناہی کر کے ظلم و جبر کا ساتھ دے رہا ہے ۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ دراصل ظلم کی بالادستی اور عالم اسلام کے خلاف گہری سازش ہے ۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیوں کو کسی سیاسی یا محلّاتی سازش کے ذریعے سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں