ٹھیکریوالا : نجی ہسپتال میں ماں اور بچے کی موت، ورثا کا احتجاج
پینسرہ (نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا کے نجی ہسپتال میں دورانِ ڈلیوری ماں اور بچے کی ہلاکت کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔
ورثا نے ہسپتال کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کی دھمکی دے دی۔عابد مسیح ولد نذیر مسیح کے مطابق وہ اپنی بھتیجی انیتا کو ڈلیوری کیس کے سلسلے میں ٹھیکریوالا کے ایک نجی ہسپتال انٹرنیشنل ہسپتال لے گئے ، جہاں دورانِ ڈلیوری ماں اور نومولود بچے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ورثا نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر اور عملے کی غفلت کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے ، بصورتِ دیگر وہ ڈی سی او آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے ۔