جماعتی خدمات کے اعتراف میں مرزا عبدالحفیظ انجم کو شیلڈ پیش
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اپنی جماعتی کارکردگی کے اعتراف میں امیر جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ مرزا عبدالحفیظ انجم کو صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے شیلڈ پیش کی۔
اس موقع پر دوست احباب اور ساتھیوں نے مرزا عبدالحفیظ انجم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شرکا نے کہا کہ مرزا عبدالحفیظ انجم نے جماعتی خدمات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ، اﷲ تعالیٰ انہیں مزید عزت و کامیابی عطا فرمائے ۔