سموگ ، احتیاطی تدابیر اپنائیں ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آگاہی سیمینار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام سموگ کے خاتمے اور شہریوں میں آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم نے کی۔سیمینار میں محکمہ صحت کے افسر ، مختلف اداروں کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر کاشف ندیم نے سموگ کے اسباب، انسانی صحت پر اثرات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سموگ ایک خطرناک ماحولیاتی مسئلہ ہے جو سانس، آنکھوں اور دل کے امراض میں اضافہ کرتا ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔سیمینار کے بعد آگاہی واک بھی منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر شرکا میں سموگ سے بچاؤ سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔