یونین کونسلز کی نئی حد بندی، ٹوبہ کیلئے ضلعی کمیٹی تشکیل

یونین کونسلز کی نئی حد بندی، ٹوبہ کیلئے ضلعی کمیٹی تشکیل

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کمیٹی کے کنوینر ، اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ممبر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں یونین کونسلز کی نئی حد بندی کے لیے اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو بالترتیب ممبر نمبر ایک اور دو نامزد کیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق کمیٹی جلد اپنی کارروائی کا آغاز کرے گی اور ضلع میں یونین کونسلز کی نئی حد بندی کا عمل شفافیت، آبادی کے تناسب، جغرافیائی توازن اور انتظامی سہولت کے اصولوں کے تحت مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مقصد عوامی نمائندگی کے عمل کو مؤثر اور منصفانہ بنانا ہے تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے درست بنیاد فراہم کی جا سکے ۔یہ کمیٹی آئین کے آرٹیکل 222(b)، الیکشن ایکٹ 2017، اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت تشکیل دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں