پاک فوج ملکی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے : سجاد احمد خان

پاک فوج ملکی سلامتی اور استحکام  کی ضامن ہے : سجاد احمد خان

چک جھمرہ (نامہ نگار )ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت، امن اور استحکام کی ضامن ہے۔ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے وطنِ عزیز کا دفاع کیا ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے ، قدرتی آفات میں عوام کی مدد اور ملکی ترقی میں پاک فوج کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے بلکہ اندرونِ ملک بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ۔ سجاد احمد خان نے کہا کہ قوم کا ہر فرد اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی منفی پروپیگنڈے یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر اور فخرِ ملت ہے ، جس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں