فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 150 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 150 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد

بھٹو بستی، ستیانہ بنگلہ میں واقع غیر قانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ مارا گیا ، گوشت تلف

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کے احکامات اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کی ہدایات پر محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) کے تعاون سے 39 گ ب بھٹو بستی، ستیانہ بنگلہ میں واقع غیر قانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران تقریباً 150 کلوگرام غیر تسلی بخش اور مضرِ صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے استغاثہ تھانہ ستیانہ میں جمع کروا دیا گیا۔چھاپہ مار ٹیم میں ڈاکٹر محمد عثمان مرزا (ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جڑانوالہ)، ڈاکٹر عرفان احمد اور محمد طلحہ (اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد) شامل تھے ۔ڈاکٹر محمد عثمان مرزا نے بتایا کہ برآمد شدہ گوشت بدبودار اور انسانی استعمال کے لیے انتہائی خطرناک تھا۔ کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تھانہ ستیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں