ڈاک کے عالمی دن پر جی پی او فیصل آباد میں خصوصی تقریب

ڈاک کے عالمی دن پر جی پی او فیصل آباد میں خصوصی تقریب

قومی مقابلہ خطوط نویسی میں طالبہ حمنہ آصف کو پہلی پو زیشن لینے پر انعام دیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر جی پی او فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت چیف پوسٹ ماسٹر عفت اسحاق نے کی۔تقریب میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عامر اعجاز، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ایم ایس ٹی قرۃالعین سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران پاکستان پوسٹ کی جانب سے منعقدہ قومی مقابلہ خطوط نویسی میں گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی اسکول پیپلز کالونی نمبر 1 فیصل آباد کی آٹھویں جماعت کی طالبہ حمنہ آصف دختر آصف شاہد کو پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 30 ہزار روپے نقد انعام، یادگاری ٹکٹس کا البم اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔چیف پوسٹ ماسٹر عفت اسحاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید دور میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کی ترویج کے باوجود محکمہ ڈاک کی اہمیت آج بھی برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ آج بھی دور دراز علاقوں میں عوامی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں